October 7, 2025 9:38 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ GST بچت اُتسو جس کا آغاز گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ سے ہوا تھا، معاشرے کے سبھی طبقات کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ GST بچت اُتسو جس کا آغاز گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ سے ہوا تھا، معاشرے کے سبھی طبقات کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار نے اس بات کا جائزہ لیا کہ GST اصلاحات کس طرح پنجاب کی معیشت کو فروغ دے گی۔
پنجاب کئی زرعی اور خوراک کی اشیا کی پیداوار کرنے والی ایک اہم ریاست ہے۔ نمکین، اچار، شہد، پنیر اور ڈیری اشیا پر GST کی شرح کو 12 فیصد سے پانچ فیصد کئے جانے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا اور مقامی اور چھوٹے پیمانے پر پیداوار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔ GST اصلاحات سے ٹیکسٹائل اشیا کی پیداوار کو بھی فروغ ملے گا کیونکہ اسے کم کرکے پانچ فیصد کردیا گیا ہے۔ لکڑی سے تیار کئے جانے والے کھلونوں پر بھی GST پانچ فیصد کردی گئی ہے جس سے دستکاروں کی گزر بسر میں آسانی ہوگی اور ثقافتی طور پر مالامال اِس ہنر کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔