وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ جی ایس ٹی بچت اتسو، جو گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ سے شروع ہوا ہے، سماج کے تمام طبقوں کو فائدہ پہنچارہا ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار نے ٹیکسٹائل شعبے میں ٹیکس میں کمی کا جائزہ لیا ہے۔
عام لوگوں کو بڑا فائدہ پہنچانے کیلئے حکومت نے ٹیکسٹائل صنعت میں GST میں کمی کی ہے۔ آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت انسانوں کے ذریعے تیار کردہ فائبر پر GST کم کرکے پانچ فیصد کردی گئی ہے۔ اِسی طرح انسانوں کے ذریعے تیار کردہ دھاگوں پر بھی GST کم کرکے پانچ فیصد کی گئی ہے جس سے گھروں کو اقتصادی طور پر راحت ملی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈھائی ہزار روپئے فی کس تک ریڈی میڈ گارمنٹ پر بھی GST کم کرکے پانچ فیصد کردی گئی ہے، جس سے مانگ میں اضافہ ہوگا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں اس نمایاں کمی سے لاگت میں کمی آنے، مانگ میں اضافہ ہونے اور برآمدات میں مدد ملنے کا امکان ہے۔