October 2, 2025 9:25 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ جی ایس ٹی بچت اتسو، جو گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ سے شروع ہوا ہے، سماج کے تمام طبقوں کو فائدہ پہنچارہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ جی ایس ٹی بچت اتسو، جو گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ سے شروع ہوا ہے، سماج کے تمام طبقوں کو فائدہ پہنچارہا ہے۔ اگلے دور کی جی ایس ٹی اصلاحات بھارت کے بالواسطہ ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔ ان اصلاحات کے تحت مختلف اشیاء اور خدمات پر ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی ہے، جس سے عوام کو خاطر خواہ راحت ملی ہے۔ آج ہم سیاحت کے شعبے کی کی گئی GST میں کمی سے متعلق رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔GST کی نئی اصلاحات کے تحت حکومت نے بھارت کے سیاحت کے شعبے کو قابل استطاعت بنانے، عوامی نقل و حمل کے وسائل کو فروغ دینے اور دستکاروں اور ثقافتی صنعتوں کی مدد کرنے کیلئے GST میں اہم اصلاحی اقدامات کیے ہیں۔ سات ہزار پانچ سو روپے یومیہ قیمت والے ہوٹل کے کمروں کی GST شرح 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ GST کی شرحوں میں اس کمی سے درمیانی طبقے اور کفایت شعار مسافروں کیلئے ہوٹل کے خرچ میں کمی آئے گی اور یہ بین الاقوامی سیاحوں کو بھی راغب کرے گا۔اسی طرح بھارت کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کیلئے فن پاروں اور مجسّموں پر GST کم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10 یا اس سے زیادہ سیٹوں والی بسوں کی GST کی شرح 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس قدم سے عوامی نقل و حمل کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی، جس سے ٹریفک کے مسئلے اور آلودگی میں کمی آئے گی۔ GST میں کی گئی اس تخفیف کا مقصد بھارتی سیاحتی اور ثقافی ژعبے کو تقویت پہنچانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔