وزیر اعظم نریندر مودی کَل کیرالہ کا دورہ کریں گے۔ وہ تیروننتھا پورم میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں اور آغاز کریں گے۔ وہ وہاں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اِن پروجیکٹوں میں ریلوے، شہری ذریعۂ معاش، سائنس، صحت دیکھ بھال اور شہریوں کی خدمات شامل ہیں۔ وہ چار ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے، جن میں تین امرت بھارت ایکسپریس سروسز اور ایک Thrissur-Guruvayur پیسنجر ٹرین شامل ہے۔ اِس سے علاقائی کنکٹی ویٹی بہتر ہوگی۔ جناب مودی پی ایم سواندھی کریڈٹ کارڈ کا آغاز کریں گے اور ایک لاکھ مستفیدین کو قرضے تقسیم کریں گے۔ وہ سری چترا تیرونال انسٹی ٹیوٹ میں CSIR-NIIST اختراعی ہب اور ریڈیو سرجری سینٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وہ Poojappura ہیڈ پوسٹ آفس کا افتتاح کریں گے۔
Site Admin | January 22, 2026 9:43 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کَل کیرالہ کا دورہ کریں گے۔