وزیر اعظم نریندر مودی کَل پانچ ملکوں گھانا، تری نداد اینڈ ٹوبیگو، ارجنٹینا، برازیل اور نامیبیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جناب مودی گھانا جائیں گے جو گذشتہ تین دہائیوں میں بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم مضبوط باہمی شراکت داری کا جائزہ لینے کیلئے گھانا کے صدر John Dramani Mahama سے ملاقات کریں گے۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت میں اقتصادی اور دفاعی اشتراک، زرعی شعبے، ویکسین کی تیاری، انتہائی اہم معدنیات اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کچھ سمجھوتوں پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔ بھارت، رعایتی قرض اور گرانٹس کے ذریعے گھانا کی ترقی میں مدد کرتا رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت تقریباً تین ارب ڈالر کی ہے، کیونکہ گھانا سونا درآمد کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔ بھارت اصل طور پر ادویات، کھیتی باڑی کی مشینیں اور گاڑیاں برآمد کرتا ہے۔ تکنیکی اور اقتصادی اشتراک سے متعلق بھارتی پروگرام کے ذریعے ثقافتی رابطوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے، جس کے تحت گھانا کے پیشے ور افراد کو بھارتی امداد سے تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ گھانا میں تقریباً 15 ہزار بھارتی شہری بھی ہیں۔
وزیر اعظم کے اِس دورے سے، مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی کمیونٹی اور افریقی یونین کے ساتھ بھارت کے رابطوں کے مستحکم ہونے کا امکان ہے۔
Site Admin | July 1, 2025 10:05 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کَل پانچ ملکوں، گھانا، تری نیداد اور ٹوبیگو، ارجنٹینا، برزیل اور نامیبیا کے دورے پر روانہ ہوں گے
