October 10, 2025 9:58 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کَل نئی دلّی میں پی ایم Dhan-Dhaanya یوجنا اور دالوں میں خودکفالت کے مشن کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل نئی دلّی میں پی ایم Dhan-Dhaanya یوجنا اور دالوں کی پیداوار میں خودکفالت مشن کے دو بڑے اقدام کی شروعات کریں گے۔ وزیر اعظم کسانوں سے بات بھی کریں گے۔ اس سے کسانوں کی بہبود، زرعی خودکفالت اور دیہی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے تئیں سرکار کے مسلسل عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔
تقریب کے دوران وزیر اعظم زرعی شعبے میں 35 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت کے دو اہم پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ جناب مودی پی ایم Dhan-Dhaanya کرشی یوجنا کی شروعات کریں گے جس کا تخمینہ 24 ہزار کروڑ روپئے ہے۔ اس اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار کو بڑھانا، فصلوں کی قسموں میں تنوع اور پائیدار زرعی طور طریقوں میں اضافہ کرنا ہے۔ جناب مودی 11 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کے تخمینے کے ساتھ دالوں میں آتم نربھرتا کے مشن کا بھی آغاز کریں گے۔ اس کا مقصد دالوں کی پیداوار کو بہتر کرنا، دالوں کی پیداوار کے علاقوں میں توسیع کرنا اور نقصان میں کمی کو یقینی بنانا ہے۔تقریب کے دوران جناب مودی دالوں کی پیداوار سے منسلک کسانوں اور فارمر پروڈیوسر تنظیموں کا ممبر شپ حاصل کرنے والوں اور زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ سے مدد حاصل کرنے والے کسانوں سے بات چیت بھی کریں گے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔