December 18, 2025 9:32 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کَل نئی دلّی میں روایتی ادویہ سے متعلق WHO کی دوسری عالمی چوٹی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل نئی دلّی میں روایتی ادویہ سے متعلق WHO کی دوسری عالمی چوٹی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب کریں گے اور بہت سے کلیدی آیوش اقدامات کا آغاز کریں گے۔ اِن میں مائی آیوش Integrated سروسز پورٹل شامل ہے، جو آیوش شعبے کیلئے ایک بڑا ڈیجیٹل پورٹل ہے۔ وہ ’آیوش مارک‘ کی بھی نقاب کشائی کریں گے، جسے آیوش مصنوعات اور خدمات کے معیار کیلئے عالمی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جناب مودی یوگا میں تربیت سے متعلق WHO کی تکنیکی رپورٹ اور ’’بنیادی سطح سے عالمی پیمانے تک: آیوش میں تبدیلی کے 11 سال‘‘ کی ایک کتاب کا اجراء بھی کریں گے۔