وزیر اعظم نریندر مودی کَل سے گجرات کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران، وہ Dahod میں لوکوموٹیو مینوفیکچرنگ کے ایک پلانٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے نیز ایک الیکٹرک لوکوموٹیو کو جھنڈی دکھا کر روانہ بھی کریں گے۔ وہ Dahod میں تقریباً 24 ہزار کروڑ روپئے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح بھی کریں گے۔ جناب مودی Veraval اور احمدآباد کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس اور ولساڑ اور Dahod اسٹیشن کے درمیان ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ وہKatosan-Kalol کے تبدیل کردہ گیج سیکشن کا افتتاح بھی کریں گے اور اِس سیکشن پر ایک مال گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ بعد میں، وزیر اعظم 53 ہزار 400 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے نیز افتتاح کریں گے۔
اپنے دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم گجرات شہری ترقیاتی اسٹوری کی 20 سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے اور گاندھی نگر میں شہری ترقیاتی سال 2025 کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم گاندھی نگر میں شہری ترقیاتی سال 2025، گجرات کے شہری ترقیاتی منصوبے اور ریاستی صاف ہوا کے پروگرام کا آغاز کریں گے۔
Site Admin | May 25, 2025 9:31 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کَل سے گجرات کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران، وہ Dahod میں لوکوموٹیو مینوفیکچرنگ کے ایک پلانٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے نیز ایک الیکٹرک لوکوموٹیو کو جھنڈی دکھا کر روانہ بھی کریں گے