وزیر اعظم نریندر مودی کَل، بھوٹان کے دو روزہ دورے پر جارہے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلے کی جاری روایت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اِس کا مقصد بھارت اور بھوٹان کے درمیان خصوصی دوستی اور تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ دورے کے دوران جناب مودی اور بھوٹان کے شاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک ایک ہزار 20 میگاواٹ Punatsangchhu-II پن بجلی پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ بھارت اور بھوٹان نے مل کر اِس پروجیکٹ پر کام کیا ہے۔ وزیر اعظم بھوٹان کے چوتھے شاہ جگمے Singye وانگ چُک کے 70ویں یومِ پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور اپنے ہم منصب Tshering Tobgay سے بھی ملاقات کریں گے۔
Site Admin | November 10, 2025 9:51 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کَل سے دو روزہ بھوٹان کا دورہ کریں گے