December 14, 2025 9:51 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کَل تین ملکوں، اُردن، ایتھیوپیا اور عُمان کے دورے پر جائیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل اُردن، ایتھیوپیا اور عُمان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ اُردُن جائیں گے اور وہاں بھارت اور اُردُن کے درمیان تعلقات کے پورے منظرنامے کا جائزہ لینے کیلئے شاہ عبداللہ بن الحسین سے ملاقات کریں گے۔ وہ اُردُن کے شاہ کی دعوت پر علاقائی معاملات سے متعلق تبادلۂ خیال کریں گے۔اِس مہینے کی 16 تاریخ کو جناب مودی ایتھیوپیا روانہ ہوجائیں گے جو اِس ملک کا اُن کا پہلا دورہ ہے۔ دورے میں وزیر اعظم، ایتھیوپیا کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور بھارت-ایتھیوپیا دوطرفہ تعلقات کے سبھی پہلوئوں پر وسیع بات چیت کریں گے۔
وزیر اعظم، اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں عُمان پہنچیں گے اور وہاں سلطان Haitham بن طارق سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم، یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے70 سال پورے ہونے کے موقع پر کر رہے ہیں۔یہ دونوں ملکوں کیلئے ایک ایسا موقع ہے جب وہ دوطرفہ شراکت داری کا جامع طور پر جائزہ لیں گے جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سکیورٹی، ٹیکنالوجی، زراعت اور ثقافت کے میدان بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کل سے اُردن کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ جناب مودی یہ دورہ، شاہ عبد اللہ دوئم بن الحسین کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے۔
بھارت اور اردن سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں باہمی اعتماد، خیر سگالی اور اعلیٰ سطح کے مسلسل رابطوں کے ذریعے اپنی دو طرفہ ساجھیداری کو مستحکم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 2018 میں شاہ عبد اللہ دوئم بن الحسین کے بھارت دورے کے بعد سے دونوں رہنما چار بار ملاقات کرچکے ہیں۔ دونوں کی پچھلی ملاقات، جون 2024 میں اٹلی میں G-7 سربراہ میٹنگ کے موقع پر ہوئی تھی اور اس کے بعد دونوں رہنما ٹیلیفون کے ذریعے مسلسل ایک دوسرے کے رابطے میں رہے ہیں، جس سے مغربی ایشیا میںدونوں ملکوں کے درمیان اہم نوعیت کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔ اردن میں17 ہزار500 سےزیادہ بھارتی افرد موجود ہیں، جو ٹیکسٹائلز، تعمیرات، مینوفیکچرنگ اور دوسرے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ وہاں مقیم بھارتی برادری اُردن کی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر وہاں مقیم بھارتی برادری میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔