وزیر اعظم نریندر مودی نے گھانا کی راجدھانی Accra کے جوبلی ہاؤس میں کل رات گھانا کے صدر John Mahama سے دوطرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور وسعت دینے کے مختلف طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ بات چیت کے بعد 4 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے، جن میں ثقافتی تبادلے اور روایتی موسیقی کے شعبے شامل ہیں۔ ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت-گھانا تعلقات کو جامع شراکت داری میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کو اُن کی سرکردہ قیادت اور بااثر عالمی لیڈر شپ کے اعتراف میں گھانا کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز سے نوازا گیا۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی، گھانا کے اپنے سرکاری دورے پر کل Accra پہنچے۔ ہوائی اڈّے پر وزیر اعظم کا گھانا کے صدر Mahama کی جانب سے رسمی استقبال کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ گارڈ آف آنر دیا گیا۔