December 17, 2025 10:09 AM | PM - Ethopia

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین ایوارڈ ”Nishan of Ethiopia“ سے نوازا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو ایتھوپیا کے ہم منصب ڈاکٹر ابی احمد علی نے، ایتھوپیا کے اعلیٰ ترین ایوارڈ The Great Honour Nishan of Ehiopia سے نوازا ہے۔ وزیر اعظم اِس افریقی ملک کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی رشتے ہیں۔

یہ ایوارڈ وزیر اعظم مودی کو ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا، جس کا انعقاد راجدھانی ادیس ابابا میں، ادیس بین الاقوامی کنوینشن ورکرس مرکز میں کیا گیا تھا۔ یہ ایواراڈ جناب مودی کو بھارت-ایتھوپیا شراکت داری کو مستحکم بنانے کی جانب اُن کے غیر معمولی تعاون اور ایک عالمی دانشور کے طور پر اُن کی دور اندیش قیادت کے اعزاز میں دیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے زیادہ قدیم تہذیبوں میں سے ایک کی طرف سے اِس ایوارڈ کو قبول کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے انکسار اور تشکر کے گہرے احساس کے ساتھ یہ ایوارڈ قبول کیا۔

وزیر اعظم مودی نے اِس ایوارڈ کو بھارت اور ایتھوپیا کے اُن سبھی لوگوں کیلئے وقف کیا، جنہوں نے قرنوں سے دو طرفہ تعلقات کی آبیاری کی ہے۔ انہوں نے اِس اعزاز سے نوازے جانے پر ایک ارب 40 کروڑ بھارتی افراد کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔