وزیر اعظم نریندر مودی کل نئی دلّی میں تقریباً گیارہ ہزار کروڑ روپے مالیت کے قومی شاہراہ کے دو اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اِن پروجیکٹوں میں دوارکا ایکسپریس وے کا دلّی سیکشن اور شہری سڑک کی توسیع کا دوسرا مرحلہ شامل ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی راجدھانی میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے حکومت کے جامع منصوبے کے تحت اِن پروجیکٹوں کو تیار کیا گیا ہے، جن کا مقصد دلّی اور اُس سے متصل علاقوں میں کنیکٹیوٹی کو بہتر بنانا، سفر کے وقت میں کمی کرنا اور ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنا ہے۔ اس موقع پر جناب مودی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
Site Admin | August 16, 2025 9:43 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کل نئی دلّی میں تقریباً گیارہ ہزار کروڑ روپے مالیت کے قومی شاہراہ کے دو اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے
