وزیر اعظم نریندر مودی کل سعودی عرب کے شہر جدّہ پہنچیں گے۔ گزشتہ چار دہائیوں میں بھارتی وزیر اعظم کا سعودی عرب کے اقتصادی مرکز جدّہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ایک فیکٹری بھی جائیں گے، جہاں وہ بھارتی ورکروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ، دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کے دوران ہو رہا ہے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم کے اس دورے سے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور تہذیبی تعلقات کے مزید مستحکم ہوں گے۔ اس سے خطے میں اسٹریٹجک ساجھیداری کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا بھی اظہار ہوتا ہے۔×
Site Admin | April 21, 2025 2:39 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کل سعودی عرب کے شہر جدّہ پہنچیں گے
