ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 21, 2025 9:33 AM | PM Bihar WB Visit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کل بہار اور مغربی بنگال کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کل بہار اور مغربی بنگال کے دورے پر جائیں گے۔ اپنے اس دورے میں وزیر اعظم بہار میں گیا میں تقریباً 13 ہزار کروڑ روپے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔

گیا جی سے وزیر اعظم مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ گیا اور دلّی کے درمیان امرت بھارت ایکس پریس اور ویشالی اور کوڈرما کے درمیان Buddhist سرکٹ ٹرین کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

وزیر اعظم 6 ہزار 880 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے 660 میگاواٹ کے بکسر تھرمل پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ وہ مظفر پور میں ہومی بھابھا کینسر ہاسٹیل اینڈ ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نمامی گنگے پروگرام کے تحت منگیر میں 520 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے     Sewarage Treatment Plant اور Sewerage Network کا بھی افتتاح کریں گے۔

اِس کے علاوہ وزیر اعظم 1 ہزار 260 کروڑ روپے مالیت کے شہری بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

جناب مودی مغربی بنگال کے اپنے دورے میں 5 ہزار 200 کروڑ روپے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ کولکاتہ میں نئے تعمیر کیے گئے سیکشن پر میٹرو ٹرین خدمات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ جناب مودی 7 اعشاریہ 2 کلو میٹر طویل 6 لَین والی کونا ایکسپریس وے کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے، جس پر ایک ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔

اس سے ہاؤڑہ، آس پاس کے دیہی علاقوں اور کولکاتہ کے درمیان Connectivity میں اضافہ ہوگا۔×