وزیر اعظم نریندر مودی کل بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم، بہار کے موتیہاری میں7 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور اِنہیں ملک کے نام وقف کریں گے۔ یہ پروجیکٹ، ریلویز، سڑک، دیہی ترقی، ماہی پروری، الیکٹرانکس اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ جناب مودی، چار نئی امرت بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ وزیر اعظم مودی، دین دیال اَنتودیہ یوجنا، قومی دیہی روزگار مشن کے تحت بہار میں 400 کروڑ روپے کی رقم کو 61 ہزار 500 اپنی مدد آپ گروپوں کو بھی جاری کریں گے۔ مغربی بنگال میں بھی وزیر اعظم 5 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور اِنہیں ملک کے نام وقف کریں گے۔
Site Admin | July 17, 2025 9:46 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کل بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے