وزیر اعظم نریندر مودی کل بھوٹان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ دورے کے دوران جناب مودی اور بھوٹان کے شاہ Jigme Khesar Namgyel Wangchuk ایک ہزار 20 میگاواٹ کے Punatsangchhu II پن بجلی پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس پروجیکٹ کو بھارت اور بھوٹان نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ وزیر اعظم بھوٹان کے چوتھے شاہ Jigme Singye Wangchuk کے 70 ویں یومِ پیدائش کی تقریب میں شرکت کریں گے اور اپنے ہم منصب Tshering Tobgay سے بھی ملاقات کریں گے۔
جناب مودی عالمی امن کے دعاتیہ فسٹیول میں شرکت کریں گے اور تھمپو کے Tasichhogzong میں مقدس باقیات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کو دو طرفہ شراکت داری کو آگے بڑھانے اور مستحکم کرنے کے طریقوں پر غورو خروص کرنے اور باہمی مفادات کے علاقائی اور وسیع تر معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔