ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2025 9:52 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کلیدی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی خاطر جمعرات سے جاپان اور چین کے دورے پر رہیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی، جمعرات سے جاپان اور چین کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ وزیر اعظم مودی، اِس مہینے کی 29 اور 30 تاریخ کو جاپان کے اپنے دورے کے دوران15 ویں بھارت-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں حصہ لیں گے جس میں اُن کے جاپانی ہم منصب Shigeru Ishiba بھی شرکت کریں گے۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے آج نئی دلّی میں وزیر اعظم مودی کے جاپان دورے سے متعلق تفصیلات بتائیں۔
وزیر اعظم مودی چین میں شنگھائی تعاون تنظیم، SCO کے سربراہانِ مملکت کی 25 ویں میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ 31 اگست اور یکم ستمبر کو Tianjin میں ہوگی۔وزارت خارجہ میں مغربی ملکوں کے امور سے متعلق سکریٹری تنمئے لال نے میڈیا کو وزیر اعظم کے چین دورے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارت کے، میک اِن انڈیا سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو رہا ہے، جو میک اِن انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے، ملک کے مقصد کے حصول میں ایک اہم دن ہے۔
گجرات میں TDS Lithium-Ion بیٹری پلانٹ میں ہائی برڈ بیٹری الیکٹروڈز تیار کئے جانے کے کام کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ اِس موقعے سے بھارت اور جاپان کے درمیان دوستی کو بھی ایک نیا پہلو حاصل ہوا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ اِس کامیابی سے بھارت کی سبھی ریاستوں کو تحریک مل رہی ہے اور ریاستوں میں اصلاحات اور سرمایہ کاری سے متعلق ایک صحت مند مسابقتی رجحان پیدا ہوا ہے جس سے پورے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے۔وزیر اعظم نے ریاستوں سے زور دے کر کہا کہ وہ سرگرم ترقیاتی پالیسیوں اور اصلاحات سے متعلق ایسی تجاویز پیش کریں، جن کی بنیاد پر کاروبار کو مزید آسان بنایا جاسکے تاکہ عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت کے پاس جمہوریت کی طاقت آبادی کی خاصیت اور ہنرمند لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔