وزیر اعظم نریندر مودی کروشیا کے تاریخی دورے پر آج دوپہر کو زغریب پہنچیں گے۔ اُن کا یہ دورہ بھارت اور وسطی اور جنوبی مشرقی یوروپی ملک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطوں کی عکاسی کرتا ہے۔ کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا کروشیا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جناب مودی کروشیا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح کی بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد مختلف شعبوں میں 4 سمجھوتوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی شام کو کروشیا کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
اب ہم اپنے نامہ نگار Sanjio Singh سے سیدھے بات کرتے ہیں، جو وزیر اعظم کے دورے کی خبریں دینے کے لیے زغریب میں موجود ہیں۔