وزیر اعظم نریندر مودی کروشیا کے تاریخی دورے پر آج دوپہر کو زغریب پہنچیں گے۔ کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا کروشیا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ دہشت گردی پر بھارت کے موقف کیلئے کروشیا کے بڑھتی ہوئی حمایت اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کیلئے اُس کی حمایت کے تناظر میں ہورہا ہے۔ اُن کے اس دورے سے اہمیت کے حامل تعاون کو وسعت دیئے کئے جانے کا امکان ہے، اس دورے کے دوران وفد کی سطح کی بات چیت ہوگی اور ثقافتی سفارت کاری جیسے کلیدی شعبوں میں سمجھوتے کئے جائیں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی، ذراعت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں بڑے سمجھوتے بھی کئے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان بھارت-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے اور یوروپ، مشرق وسطی اور بھارت کو جوڑنے والے کنکٹی وٹی سے متعلق بڑے کوریڈور کے ضمن میں تال میل پیدا کئے جانے کا بھی امکان ہے۔
اب ہم زغریب میں موجود اپنے نامہ نگار سنجیو کمار سے وزیراعظم کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
سوال: سنجیو – آپ ہمیں بتایئے کہ وزیراعظم مودی کے اس تاریخی دورے سے کیا کلیدی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
شکریہ_سنجیو