وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وکست بھارت کی راہ، لوگوں کے درمیان اتحاد سے گزرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کئی دشواریوں کا سامنا کرنے کے باوجود گوا نے نہ صرف اپنی اصل ثقافت کا تحفظ کیا بلکہ وقت کے ساتھ اِسے اور پروان چڑھایا۔ گوا کے Canacona کے نزدیک شری سمستھان Gokarn Partagali Jeevottam مٹھ کے Sardha Panchashatamanotsav میں عقیدتمندوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج جناب مودی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے سماج میں طویل تعاون کیلئے اِس تاریخی بودھ مندر کی ستائش کی اور اِسے آنے والی نسلوں کیلئے اپنی اقدار کو برقرار رکھنے والا سنگ بنیاد قرار دیا۔
جناب مودی نے کہا کہ اِس ادارے نے نہ صرف عقیدے بلکہ انسانیت اور ثقافت کو بھی تحفظ فراہم کیا۔
وزیر اعظم نے Partagali میں پربھو شری رام کے 77 فٹ اونچے کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم نے نئے رامائن تھیم پارک گارڈن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے تقریبات کے حصے کے طور پر تیار کیے گئے اور بھگوان رام کو وقف 10 ہزار مربع فٹ رقبے پر تعمیر میوزیم کا بھی افتتاح کیا۔ اِس کے بعد تقریب سے خطاب کرنے سے پہلے جناب مودی نے خصوصی ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکّہ بھی جاری کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ترقی کے تئیں نو قراردادوں کیلئے شہریوں سے عہد مانگا ہے۔ آج کرناٹک کے Udupi میں شری کرشنا مَٹھ کے عقیدتمندوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے سادھوں سَنتوں، عقیدتمندوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ معیشت اور کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے پانی اور دریائوں کا تحفظ کریں، ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کا حصہ بنیں، کم از کم ایک فرد کو غریبی سے باہر لائیں اور سودیشی موومینٹ کو تحریک دینے میں تعاون دیں۔ انھوں نے ہم وطنوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ فطری کاشتکاری کو بڑھاوادیں، اپنی روز مرّہ کی زندگی میں موٹے اناج کا استعمال، تیل کے استعمال میں کمی اور یوگ اختیار کرکے ایک صحتمند طرز زندگی اپنائیں۔
Site Admin | November 28, 2025 9:42 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وکست بھارت کا راستہ عوام کے اتحاد میں پنہاں ہے۔ انھوں نے گوا کے Canacona میں Partagli کے مقام پر پربھو شری رام کے 77 فُٹ کانسے کے مجسّمے کی نقاب کشائی کی