وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کا راستہ، ایک خودکفیل بھارت کی تعمیر سے منسلک ہے۔ احمدآباد میں سردار دھام فیز-II گرلز ہوسٹل کے افتتاحی پروگرام سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے، بھارت کے پاس صحیح معنوں میں خودکفیل بننے کا ایک بڑا موقع ہے۔ انھوں نے نوجوان لڑکے، لڑکیوں سے کہا کہ وہ آئندہ کی نسلوں کی ایک بہتر مستقبل کیلئے بھارت میں تیار مصنوعات کو اپنائیں۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ کے طور پر گجرات کی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی اور وزیر اعظم کے طور پر وہ گجرات کو ایک عالمی گیٹ وے میں تبدیل کردیا ہے۔
Site Admin | August 24, 2025 9:52 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس ایک ایسے وقت میں صحیح معنوں میں خود کفیل بننے کا ایک بڑا موقع ہے جبکہ دنیا غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے
