ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 4, 2025 9:53 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کا اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا، معاشرے کے سبھی طبقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کا اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا، معاشرے کے سبھی طبقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اس کے تحت کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کی گئی ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات سے کس طرح ملک میں صحت کے شعبے کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

V-C Adarsh

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت، حکومت نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ٹیکس میں نمایاں کمی کی ہے۔ ضروری ادویات پر ٹیکس، جو پہلے 12 فیصد تھا، اُسے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔ اِسی طرح 33 قسم کی دواؤں کو مکمل ٹیکس کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے۔ اِس اقدام نے دائمی اور شدید بیماریوں کے علاج کو مزید سستا کر دیا ہے۔ طبی آلات جیسے Gauze، بینڈیج، تشخیصی آلات اور تھرمامیٹرس کو 5 فیصد کے زمرے میں رکھا گیا ہے، جو کہ پہلے 12 فیصد کے زمرے میں تھے۔ صحت اور لائف انشورنس پریمیم سے متعلق ٹیکس، جو کہ پہلے 12 فیصد تھا اب ٹیکس کے زمرے سے آزاد کردیا گیا ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے نتین سونی، جو کہ ایک فارماسسٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات پر GST کی شرحوں میں موجودہ تحفیف سے مریضوں کو مزید سہولت فراہم ہوگی۔ توقع ہے کہ اِس اقدام سے صحت بیمہ کے وسیع پیمانے پر اپنانے کی حوصلہ افزائی ہوگی اور خاص طور پر متوسط طبقے کے خاندانوں پر طبی اخراجات میں کمی آئے گی۔

اِشانی یادو اور آدرش کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں حبیب الرحمان