وزیر اعظم نریندر مودی کا اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا، معاشرے کے سبھی طبقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اس کے تحت کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کی گئی ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ کس طرح زرعی شعبے میں GST کی نئی شرحوں سے کسانوں کو مدد مل رہی ہے۔
کسانوں کو بڑی راحت فراہم کرنے کے لیے حکومت نے اگلے دور کی GST اصلاحات کے تحت، زرعی شعبے میں ٹیکس میں غیر معمولی کٹوتی نافذ کی ہیں۔ 1800 – CC سے نیچے ٹریکٹروں پر GST کی شرحیں میں 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہیں۔ ٹریکٹروں پر GST میں کٹوتی سے ٹریکٹروں کی خریداری کی قیمت کم ہو جائیں گی، جس سے چھوٹے اور منجھولے کسانوں کو ٹریکٹر زیادہ سستے داموں پر دستیاب ہو سکیں گے، جو بیشتر کسان بھارت میں بنے ٹریکٹروں کی خریداری کرتے ہیں۔ بایو پیسٹی سائڈ، بہت چھوٹی تغذیہ بخش اشیاء، ڈرِپ اِریگیشن سسٹم اور Sprinkler کے ساتھ ساتھ کاشت کاری کے لیے مختلف زرعی مشینوں سمیت دیگر بہت سی فائدہ مند اشیاء کی شرح 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔
ٹیکس میں کٹوتی سے فصل کی پیداوار بہتر ہوگی۔ زراعت میں میکنک سازی کو حوصلہ ملے گا اور مزدوری لاگت سستی ہوگی۔