ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 1, 2025 3:09 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کا اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا، معاشرے کے سبھی طبقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا، معاشرے کے سبھی طبقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اس کے تحت کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کی گئی ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات نے تمل ناڈو کی معیشت کو کس طرح تقویت پہنچائی ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                                   VC – Bhanu

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات سے تمل ناڈو کے دستکاروں، صنعتوں اور برآمد کاروں کو زبردست فروغ حاصل ہوا ہے۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں مشہور Tiruppur Knitwear، کانچی پورم Silk اور جی آئی ٹیگ والی دیگر دست کاری مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ریاست کی ہنر مندی کی حامل دستکاری مصنوعات جیسے Swamimalai کانسے کے مجسمے، پیتل، پتھر اور لکڑی کی کاریگری پر بھی GST کی شرح 5 فیصد کر دی گئی ہے، جس سے یہ صنعت زیادہ مقابلہ جاتی بن گئی ہے اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ زَری پر GST کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے سے ریاست کی مشہور کانچی پورم ساڑیاں مزید سستی ہو گئی ہیں۔ اسی طرح مچھلی اور سمندری غذا پر GST کی شرح کو 5 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے ریاست میں بڑے پیمانے پر ماہی گیر آبادی کو فائدہ ہو رہا ہے۔ اس قدم سے چھوٹے پروسیسرز اور برآمد کاروں کو بھی مدد ملی ہے۔ GST میں نئی اصلاحات سے تمل ناڈو کے گھریلو صارفین اور صنعتوں دونوں کیلئے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ یہ اصلاحات دیہی روزگار کو مضبوط بنا رہی ہیں اور ریاست کی حیثیت کو ایک صنعتی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کر رہی ہیں۔

نئی دلّی سے Bhanu کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں…