October 25, 2025 9:37 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کا اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا، معاشرے کے سبھی طبقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کا اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا، معاشرے کے سبھی طبقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اس کے تحت کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کی گئی ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ جوتے چپل کے شعبے میں GST کی نئی شرحوں سے کس طرح شہریوں کو مدد مل رہی ہے۔
اگلے سلسلے کی GST اصلاحات نے چمڑے اور جوتے چپل کے سیکٹر کو کافی راحت فراہم کی ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد نوجوان مینوفیکچرز پر مالی بوجھ کو کم کرنا، مصنوعات کو کفایتی لاگت والا اور معیاری بنانا نیز صارفین کیلئے مزید قابلِ استطاعت بنانا ہے۔ نئی شرحوں کے تحت چمڑے کی مختلف اقسام پر GST کو 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ 2 ہزار 500 روپے کی قیمت کے جوتے چپل پر اب محض 5 فیصد GST ہے، جس سے متوسط آمدنی والے صارفین کو فائدہ ہو رہا ہے۔ آکاش وانی نیوز سے بات کرتے ہوئے دلّی کے ایک دکاندار نے حکومت کے اس فیصلے کی ستائش کی ہے۔
حکومت کے ان اقدامات سے نہ صرف گھریلو سطح پر سامان تیار کرنے کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ بھارت کی برآمدات مستحکم ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔