ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2025 9:49 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کل دورہ کریں گے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں

وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کل دورہ کریں گے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔ جناب مودی پٹھان کوٹ اور گُرداس پور کا دورہ کرنے کے بعد، سیلاب سے متاثرہ ہماچل پردیش جائیں گے اور وہاں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ریلوے کے وزیر مملکت Ravneet Singh Bittu نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت فی الحال معاوضے کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے، جبکہ مرکزی ٹیمیں بھی سروے کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے چیف سکریٹری کے ذریعے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے بعد، مرکز راحتی فنڈز جاری کرے گا۔
پنجاب میں، جسے کئی دہائیوں میں بدترین سیلاب کا سامنا ہے، صورتحال رفتہ رفتہ بہتر ہو رہی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں بچاؤ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیرِ اعظم مودی ہماچل پردیش میں کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کریں گے۔ وہ کانگڑا ضلعے کے دھرم شالہ میں ریاستی حکومت کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کریں گے تاکہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ سُکھوِندر سنگھ سُکھو نے کہا کہ ریاستی حکومت، وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ میں سیلاب سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔