ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 11, 2025 9:42 AM | PM Varanasi Visit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی میں دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ماریشس کے اپنے ہم منصب نوین چندر رام غلام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج اترپردیش اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ جناب مودی وارانسی میں ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام غلام کی میزبانی کریں گے، جو 16 ستمبر تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ماریشس کے وزیر اعظم کل شام وارانسی پہنچے، جہاں اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے باضابطہ استقبالیہ اور گارڈ آف آنر کے ساتھ اُن کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم رام غلام کا یہ دورہ مارچ 2025 میں، وزیر اعظم نریندر مودی کے ماریشس کے دورے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید آگے بڑھاتا ہے، جب دونوں رہنما باہمی تعلقات کو اعلیٰ اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے کر گئے تھے۔

دوطرفہ بات چیت کے دوران دونوں رہنما، باہمی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، خاص طور پر ترقیاتی  شاجھے داری اور صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دونوں رہنما صحت، تعلیم، سائنس و ٹکنالوجی، توانائی، بنیادی ڈھانچے کے علاوہ قابلِ تجدید توانائی، ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے اور سمندری معیشت جیسے اُبھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مواقع پر بھی تبادلہئ خیال کریں گے۔ بحرِ ہند خطّے میں قریبی سمندری پڑوسی ہونے کے ناطے ماریشس، بھارت کے مہاساگر ویژن اور پڑوسی پہلے پالیسی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کے لیے، بلکہ عالمی خطّہئ جنوب کی اجتماعی امنگوں کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔

وزیر اعظم مودی شام میں، اتراکھنڈ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کریں گے۔ اُس کے بعد وزیر اعظم حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔×