ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 21, 2025 2:51 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے Sanae Takaichi کو جاپان کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے

Takaichi Sanae کو جاپان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ بھارت اور جاپان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے اُن کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے Sanae Takaichi کو جاپان کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا ہے کہ وہ اُن کے ساتھ قریبی طور کام کرنے کے منتظر ہیں، تاکہ بھارت اور جاپان کے درمیان خصوصی اہمیت کی حامل اور عالمی ساجھے داری کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات پورے بھارت-بحرالکاہل خطے اور دوسرے علاقوں کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ضروری ہیں۔