July 7, 2025 9:53 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے Rio de Janeiro میں برکس سربراہ کانفرنس کے دوران ماحولیات اور COP-30 پر منعقدہ اجلاس میں ماحولیاتی انصاف کی بات کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بھارت کیلئے صرف ایک متبادل نہیں بلکہ اخلاقی فریضہ بھی ہے

برازیل کے Rio de Janeiro میں برکس اجلاس کے دوسرے دن آج وزیر اعظم نریندر مودی نے ماحولیات، COP-30 اور عالمی صحت کے مختلف اجلاس میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ماحولیاتی انصاف، بھارت کیلئے صرف ایک متبادل نہیں بلکہ اخلاقی فریضہ بھی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیات سے متعلق کچھ اعداد وشمار، شماریات کا حصہ ہوسکتے ہیں لیکن بھارت کیلئے یہ اُس کی نسلوں میں پنہاں جذبے کا حصہ ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انسانوں اور کرۂ ارض کی صحت ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی صدارتی کے تحت، برکس، جنوب-جنوب تعاون کی دوبارہ تشریح ہوگی۔ وزیر اعظم نے ماحولیاتی کارروائی کے تئیں بھارت کے مضبوط عزم کو دوہرایا۔ انھوں نے عوام موافق اور کرۂ ارض موافق ترقی کیلئے بھارت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی وضاحت کی۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی شمسی اتحاد، آفات سے نمٹنے کے بنیادی ڈھانچے کے اتحاد، حیاتی ایندھن اتحاد اور شیر کی نسل کے جانوروں کے تحفظ کے مشن پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم مودی نے برکس اجلاس کے تناظر میں بولیویا کے صدر Luis Arce Catacora اور اُراگوے کے صدر Yamandu Orsion سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ اس کے بعد، دن میں ماحولیاتی فائنانس پر لیڈرس فریم ورک اعلامیے کا اعلان کیا جائے گا۔ رہنما مختلف سماجی بیماریوں کے خاتمے کیلئے برکس شراکت داری کا آغاز بھی کریں گے۔
برکس سربراہ اجلاس کے پہلے دن Outreach اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کسی بھی ملک کو اپنے مفاد کیلئے اہم معدنیات، ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کو ہتھیار نہیں بنانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اہم معدنیات اور ٹیکنالوجی میں وسیع تر اشتراک کیلئے سپلائی چین کو محفوظ اور لچک دار بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ وزارتِ خارجہ میں اقتصادی تعلقات کے سکریٹری Dammu Ravi نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کثیر رخی عالمی تنظیموں میں اصلاحات کی ضرورت کی سختی سے وکالت کی۔ سکریٹری موصوف نے کہا کہ سبھی ملکوں کی جانب سے متفقہ طور پر شدید الفاظ میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت، اجلاس کی ایک اور اہم خصوصیت رہی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔