وزیر اعظم نریندر مودی نے جی ایس ٹی میں نئے سلسلے کی اصلاحات کا خیر مقدم کیا ہے، جن کا اعلان وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ سرکار نے GST کی شرحیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عام آدمی، کسانوں، MSME اداروں، متوسط طبقے، خواتین اور نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ سرکار نے وسیع تر بنیاد پر GST شرح کو معقول بنانے اور اصلاحات کے لیے ایک تفصیلی تجویز تیار کی تھی، جس کا مقصد رہن سہن میں سہولت پیدا کرنا ہے۔ جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ اِن اصلاحات سے سبھی کے لیے، خاص طور پر چھوٹے بیوپاریوں اور کاروباری افراد کے لیے کاروبار کرنے میں سہولت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔×