ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 13, 2025 2:41 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے Aizawl میزورم میں آج ورچوئل طریقے سے 9 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور اُن کا سنگِ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے Aizawl میزورم میں آج ورچوئل طریقے سے 9 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور اُن کا سنگِ بنیاد رکھا۔ مختلف شعبوں سے اِن پروجیکٹوں کا تعلق ہے، جن میں ریلوے، کھیل کود، توانائی اور روڈ ویز بھی شامل ہیں۔ جناب مودی نے Bairabi-Sairang ریل لائن کا بھی افتتاح کیا، جس کی بدولت میزورم کی راجدھانی پہلی بار بھارت کے ریلوے کے نقشے پر آگئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا میں سب سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھنے والی معیشت ہے اور ملک کا شمال مشرقی حصہ ملک کی ترقی کا انجن بنتا جارہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ دیہی سڑکوں اور شاہراہوں، موبائل اور انٹر نیٹ رابطوں، بجلی، نلوں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور LPG کنکشن کو توسیع دی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ سرکار لگاتار رہن سہن اور کاروبار کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ جناب مودی نے بھارت کی مشرقی ملکوں پر خصوصی توجہ دینے کی پالیسی اور شمال مشرقی اقتصادی کاریڈور میں میزورم کے ایک اہم رول کو بھی اجاگر کیا۔

SB – 1400 – PM Modi Mizoram

انہوں نے اِس طرف بھی توجہ دلائی کہ GST کے سلسلے میں حال ہی میں، جو نئی اصلاحات کی گئی ہیں، اُن کے نتیجے میں متعدد اشیاء پر ٹیکسوں میں کمی آگئی ہے اور لوگوں کی زندگی بھی آسان ہوگئی ہے۔ اس موقع پر ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ Bairabi-Sairang نئی ریلوے لائن کے بچھانے میں 55 بڑے پلوں اور 45 سرنگوں کی وجہ سے کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔

SB – 1400 – Ashwini Vaishnav

اِس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے تین نئی ایکسپریس گاڑیوں Sairang  – دلّی راجدھانی ایکسپریس، Sairang – گواہاٹی ایکسپریس اور Sairang – کولکاتہ ایکسپریس کی شروعات کی۔ جناب مودی نے Lawngtlai-Siaha روڈ پر Chhimtuipui River Bridge کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پل کے بن جانے سے ہر موسم میں آمد و رفت کی سہولت حاصل رہے گی اور سفر کے اوقات میں دو گھنٹے کی کمی آئے گی۔ ×