وزیر اعظم نریندر مودی نے 1925 کے کاکوری واقعے میں شامل انقلابیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اِس واقعے کو نوآبادیاتی راج کے خلاف لڑائی میں ایک اہم لمحے سے تعبیرکیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ ایک صدی پہلے تعاون نہ کرنے کے قدم سے برطانوی استحصال کے خلاف بڑھتی ہوئی ناراضگی کی عکاسی ہوئی اور اسے اُن کی دلیری اور قربانی کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی کاکوری ٹرین ایکشن کو حب الوطنی اور بہادری کی علامت قرار دیتے ہوئے انقلابیوں کی عزت افزائی کی۔ انھوں نے اِس بات کا تذکرہ کیا کہ کس طرح رام پرساد بسمل، چندر شیکھر آزاد اور اشفاق اللہ خان نے تحریک آزادی کیلئے سرمایہ حاصل کرنے کی خاطر کاکوری اسٹیشن کے نزدیک ایک ریل گاڑی سے برطانوی خزانے کے فنڈ کو لوٹ کر9 اگست 1925کو ایک مہم کی کمان سنبھالی تھی۔اترپردیش میں کاکوری ٹرین ایکشن کی یاد میں آج مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اِس واقعے کو دلیری اور بہادری کی ایک مثال قرار دیا اور کہا کہ اِس سے ’’ملک پہلے‘‘ کے جذبے کے ساتھ شہریوں کو تحریک ملتی رہے گی۔اِدھر پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت سہگل نے لکھنؤ میں کاکوری آرٹ گیلری میں دستاویز کے عنوان سے ایک نمائش کا افتتاح کیا جس میں نایاب اور تاریخی اخباروں کو دکھایا گیا ہے۔
Site Admin | August 9, 2025 9:49 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے 1925 کے کاکوری واقعے میں شامل انقلابیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اِس واقعے کو نوآبادیاتی راج کے خلاف لڑائی میں ایک اہم لمحے سے تعبیرکیا
