ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 19, 2025 9:46 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے 18 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ رقم کی PM کسان سمّان نِدھی کی 21ویں قسط جاری کی ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت قدرتی کاشتکاری کا عالمی مرکز بننے کی راہ پر گامزن ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج تیسرے پہر تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں 18 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ رقم کی پی ایم کسان اسکیم کی 21 ویں قسط جاری کی۔ اس سے ملک بھر کے 9 کروڑ کسانوں کو مالی امداد فراہم ہوگی۔ اس موقع پر جناب مودی نے جنوبی بھارت قدرتی کاشتکاری چوٹی کانفرنس کا بھی افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ زراعتی شعبے میں پچھلے 11 برسوں میں تبدیل جاتی اصلاحات ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک قدرتی کاشتکاری میں ایک عالمی مرکز بننے کی راہ پر گامزن ہے۔
انھوں نے کہا کہ کسانوں کوکسان کریڈٹ کارڈکے ذریعے دس لاکھ کروڑروپئے کے فوائدحاصل ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بائیو-کھاد پر اشیا اور خدمات کے ٹیکس GST میں کمی سے کسانوں کو نمایاں مدد بھی ملی ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کسانوں سے کہا کہ وہ ایک سیزن میں ایک ایکڑ آراضی پر قدرتی کاشتکاری کرنے کو اپنائیں اور اُس کے شاندار نتائج دیکھیں۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر پانچ قدرتی فارمنگ کے ماہرین بھی فراہم کئے۔ اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے شہر Puttaparthi میں آنجہانی روحانی لیڈر سری ستیہ سائیں بابا کی صد سالہ سالگرہ تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت نے سماجی تحفظ کے احاطے کو توسیع دی ہے جو2014 میں 25 کروڑ افراد سے بڑھ کر آج تقریباً 100 کروڑ افراد کا احاطہ کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مقامی طور پر تیار مصنوعات کی خریداری کرکے ووکل فار لوکل پہل میں تعاون کریں نیز مقامی معیشت کو استحکام بخشیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں ابھی تک اِس طرح کے چار کروڑ کھاتے کھولے گئے ہیں جن میں تقریباً تین لاکھ پچاس ہزار کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے۔ یہ چھوٹی لڑکیوں کیلئے بڑھتے ہوئے مالی تحفظ کی عکاسی کرتی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ حالانکہ سری ستیہ سائیں بابا ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں، ان کی محبت، خدمت اور بھائی چارے کے لافانی اصول دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
سالگرہ تقریبات منانے کے موقع پر انھوں نے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ 100 روپئے مالیت کا ایک خصوصی سکّہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ کا بھی اجرا کیا، جو بھگوان سری ستیہ سائیں بابا کی زندگی، تعلیمات اور اُن کے ورثے کے احترام میں جاری کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے آج صبحPrasanthi Nilayam  میں مہا سمادھی پر خصوصی پوجا ارچنا کی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔