وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگ گُرو کاشی کے شیوانند بابا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں جناب مودی نے کہا کہ شیوانند بابا نے اپنی زندگی یوگ کیلئے وقف کردی تھی اور ملک میں ہر نسل کے لوگوں کو یوگ آسن کرنے کی اُن کی روحانی قوت سے تحریک ملتی رہے گی۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ شیوانند بابا کو یوگ کے ذریعے معاشرے کے تئیں اُن کی خدمات کیلئے پدم شری سے سرفراز کیا گیا تھا۔
Site Admin | May 4, 2025 2:43 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگ گُرو کاشی کے شیوانند بابا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے