وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ جناب زیلنسکی نے حالیہ واقعات کے سلسلے میں اپنے نقطہ نظر سے جناب مودی کو واقف کرایا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے تنازعے کے جلد اور پُرامن تصفیے کی ضرورت کے تعلق سے بھارت کے موقف کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے یوکرین کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ اِس سلسلے میں ہرممکن رول ادا کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
Site Admin | August 11, 2025 9:50 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بات کی اور تنازعے کے جلد اور پُرامن تصفیے کی ضرورت دوہرائی
