وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے آنے والے دور کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم کا ویژن اِس مہینے کی 3 تاریخ کو اُس وقت حقیقی شکل اختیار کر گیا، جب GST کونسل نے شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کئی شعبوں میں ٹیکس کی شرحوں میں کٹوتی کی۔
قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ویلیو چین میں GST شرحوں کو 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کرتے ہوئے اِنہیں حقیقی شکل دینے سے ماحولیات کے سازگار توانائی کے پروجیکٹوں کی لاگت میں کمی آئی ہے، جس سے کنبوں کے لیے بجلی زیادہ کفایتی اور فائدے مند ہوگئی ہے۔ اِس قدم سے چھت پر لگے سولر سسٹم، سولر پمپس اور دیگر آلات کی لاگت میں بھی کمی آئے گی، جس سے کنبوں، کسانوں، صنعتوں اور ڈیویلپرز کو فائدہ پہنچے گا اور ماحولیات کے سازگار توانائی جانب ملک کی پیش قدمی میں تقویت ملے گی۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے گورکھپور کے رہائشی نوین تریپاٹھی نے بتایا کہ اِس قدم سے عام لوگوں پر مالی بوجھ کم ہوگا اور توانائی کے شعبے اور ملک کی معیشت کو تقویت ملے گی۔
نئے دور کی GST اصلاحات سے ماحولیات کے سازگار توانائی کے شعبے کو فروغ ملے گا اور ملک کے قابل تجدید ٹیکنالوجیز کے شعبے میں عالمی قائد کے طور پر اُبھرنے میں مدد ملے گی۔ اِس کے علاوہ گھریلو کنبوں کے لیے ماحولیات کے سازگار بجلی کو کفایتی بنانا بھی ممکن ہو پائے گا۔
Site Admin | September 17, 2025 10:09 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے آنے والے دور کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا