وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے اگلے مرحلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا ویژن اس مہینے کی 3 تاریخ کو اُس وقت حقیقت میں تبدیل ہوا، جب GST کونسل نے شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے کیلئے کئی شعبوں میں ٹیکس کی شرحوں میں کمی کی۔ آج ہم زرعی شعبے میں اصلاحات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
V-C Shivang
اگلے مرحلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے زرعی شعبے میں GST میں اہم کٹوتی کے ذریعہ کسانوں کو راحت فراہم کی ہے۔ 1800 سی سی سے نیچے ٹریکٹروں پر ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے گھٹاکر پانچ فیصد کردی جائے گی۔ ٹائروں اور ٹیوبس، ہائڈرولک پمپس سمیت ٹریکٹروں کے کَل پرزوں پر لگنے والا GST ٹیکس گھٹا کر پانچ فیصد کے سلیب میں لایا گیا ہے، جو پہلے 18 فیصد کے سلیب کے تحت آتا تھا۔ کھیتی باڑی کیلئے مختلف زرعی مشینوں کے ساتھ مخصوص Bio-Pesticides، مائیکرو Nutrients، ڈرِپ اِرِیگیشن سسٹم اور Sprinklers سمیت دیگر بہت سی استعمال کی اشیاء میں 12 فیصد سے گھٹا کر پانچ فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ لیبر اور صنعتوں کو زبردست تعاون فراہم کیا گیا ہے، جبکہ کسانوں اور زرعی شعبے کو بھی ان فیصلوں سے فائدہ پہنچے گا۔
Byte: Nrimala sitharaman
ان تبدیلیوں سے چھوٹے اور اوسط درجے کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ زرعی آلات پر GST کی شرحوں میں کٹوتی سے زراعت کی لاگت کم ہوگی۔ ٹیکس کی نئی شرحیں اس ماہ کی 22 تاریخ سے نافذ ہوں گی۔
نئی دلّی سے شیوانگ کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں