یوروپی کمیشن کی صدر Ursula von der Leyen نے، جو بھارت کے دورے پر آئی ہوئی ہیں کہا ہے کہ بھارت اور یوروپی یونین اِس سال کے آخر تک ایک آزاد تجارتی سمجھوتے کو قطعی شکل دینے پر غوروخوض کررہے ہیں۔
نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور خود انہوں نے اِس بات سے اتفاق کیا ہے کہ اِس سال کے دوران اِس پر پیشرفت کی جائے۔
محترمہ Leyen نے یہ بھی کہاکہ یوروپی یونین اور بھارت کے درمیان ایک آزاد تجارتی سمجھوتہ، اپنی نوعیت کا، دنیا بھر کا سب سے بڑا سمجھوتہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور یوروپی یونین کے پاس یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ وہ بھارت-مشرقِ وسطیٰ-یوروپ راہداری کا آغاز کریں۔
صدر نے یہ بھی کہا کہ یوروپ سلامتی اور دفاع کیلئے مزید ذمہ داری سنبھالنے کو تیار ہے۔