ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 20, 2025 2:53 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر شعبے میں خودکفالت کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا کہ غیر ملکوں پر بھارت کا انحصار سب سے بڑے دشمنوں میں سے ایک ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر شعبے میں خودکفالت کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا کہ غیر ملکوں پر بھارت کا انحصار سب سے بڑے دشمنوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت، دنیا کے سامنے ایک خودکفیل ملک بن کر کھڑا ہو اور 2047 تک ترقی کے اپنے نصب العین کو عملی جامہ پہنا سکے۔ وہ آج بھاؤ نگر میں سمندر سے سمردھی پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ بھارت کو ایک بحری بڑی طاقت بنانے کے سرکار کے نصب العین کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ ملک کا مقصد یہ ہے کہ 2047 تک دنیا میں بحری تجارت میں تیسرا مقام حاصل کرسکے۔ جناب مودی نے34 ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے ممبئی بین الاقوامی کروز ٹرمنل سے متصل کئی دوسرے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، جن کی مالیت سات ہزار 800 کروڑ روپے ہے۔

SB – PM Meritime Power

وزیر اعظم نے کہا کہ سابقہ سرکاروں نے اِس شعبے پر توجہ نہیں دی اور اِسے کمزور کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس راج کے طریقے اور دیگر پالیسیوں کے نتیجے میں غیر ملکوں پر انحصار بڑھا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اِس بحری شعبے میں بھی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

SB – 1400 – Pm Project Bhavnagar – Inaugural