May 24, 2025 9:56 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر ریاست میں عالمی معیارات کا حامل کم از کم ایک سیاحتی مقام تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے نئی دلّی میں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر ریاست سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ عالمی معیارات کا حامل کم از کم ایک سیاحتی مقام ضرور تیار کریں جہاں تمام ضروری سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے۔ نئی دلّی میں نیتی آیوگ کی دسویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’ایک ریاست، ایک عالمی مقام‘‘ کی اسکیم پر زور دیا تاکہ سیاحت کو فروغ ملے اور قریبی شہروں کی ترقی ہوسکے۔
تیزی سے جاری شہرکاری کو اجاگر کرتے ہوئے انھوں نے ترقی، اختراعات اور پائیداریت کی راہ پر رواں مستقبل کیلئے تیار شہروں کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے مرکز اور ریاست کی شراکت داری کے ذریعے تیز تر ترقی کی تاکید کی اور کہا کہ وکست بھارت اُسی وقت ممکن ہوگا جب ہر ریاست ترقی یافتہ ہوگی۔
انھوں نے قابل احترام قوانین اور پالیسیوں کے ذریعے افرادی قوت میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی اور دیگر موجود تھے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنر، مرکزی وزرا اور نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین، ممبران اور CEO بھی میٹنگ میں موجود تھے۔اِس برس کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کا موضوع ’’Viksit Bharat @ 2047 کیلئے وکست راجیہ‘‘ ہے۔میٹنگ میں ترقی یافتہ بھارت کی حصولیابی میں ریاستوں کے رول پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں اہم ترقیاتی چیلنجوں پر زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ایجنڈے کے اہم نکات میں چھوٹے کاروباری اداروں کو فروغ دینا، مہارتوں کو بڑھانا اور پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرنا شامل تھا۔ اِس اسکیم کے تحت ریاستوں سے زور دے کر کہا گیا کہ وہ بے باک، سب کی شمولیت والے، طویل مدتی وژن دستاویزات تیار کریں جو قومی اہداف اور وقت مقررہ پر حاصل کئے جانے والے نشانوں سے وابستہ ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔