September 13, 2025 9:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے گواہاٹی میں ڈاکٹر Bhupen Hazarika کی صد سالہ جینتی کی تقریبات میں شرکت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام کے شہر گواہاٹی میں آج شام بھارت رتن ڈاکٹر Bhupen Hazarika کے 100ویں یومِ پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی۔ اُنھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب مودی نے Bhupen Hazarika کو اتحاد اور قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ Hzarika کی موسیقی نے پورے بھارت کے لوگوں کو باہم منسلک کیا اور اُن کی رہنمائی کی۔ جناب مودی نے 100 روپئے کا یادگاری سکہ جاری کیا اور 21 زبانوں میں Bhupen Hazarika کی سوانح حیات کی  رسم اجراء انجام دی۔
آسام کے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ، وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو اور مرکزی وزیر سربانند سونووال نے بھی اِس تقریب میں شرکت کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کَل آسام میں ایک ہزار800 کروڑ روپئے مالیت کے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جناب مودی کَل میڈیکل کالج پروجیکٹوں اور دریائے برہم پُتر پر ایک نئے پُل کے آغاز کیلئے منگل ڈوئی جائیں گے۔ وزیر اعظم گولا گھاٹ میں Numaligarh ریفائنری میں بانس پر مبنی بھارت کی پہلی بائیو ریفائنری کا افتتاح بھی کریں گے۔ اس کے بعد جناب مودی جورہاٹ سے کولکاتہ روانہ ہوجائیں گے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔