December 20, 2025 9:53 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے گواہاٹی میں لوک پریہ گوپی ناتھ Bardoloi بین الاقوامی ہوائی اڈّے کی نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح کیا اور کہا کہ آسام، وکست بھارت کیلئے ایک انجن بننے کی راہ پر گامزن ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آسام میں گواہاٹی میں لوک پریہ گوپی ناتھ Bardoloi بین الاقوامی ہوائی اڈّے کی نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح کیا۔ انھوں نے ہوائی اڈّے کے نئے ٹرمنل کے باہر آسام کے پہلے وزیراعلیٰ گوپی ناتھ Bardoloi کے 80 فُٹ اونچے مجسّمے کی نقاب کشائی بھی کی۔ نئے ٹرمنل کی عمارت تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے اور اس کا ڈیزائن اِس طرح تیار کیا گیا ہے کہ سالانہ ایک کروڑ 30 لاکھ تک مسافر ہوائی جہازوں کی پروازوں میں سفر کیلئے اس کا استعمال کرسکیں گے۔ آسام کے حیاتیاتی تنوع اور ثقافتی وراثت سے ترغیب حاصل کرکے نئی ٹرمنل عمارت بنائی گئی ہے۔
گواہاٹی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ 11 سال کے دوران ریاست میں لاکھوں کروڑ روپئے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے کئی بڑے اور تاریخی پروجیکٹ شروع کئے گئے اور مکمل بھی کرلئے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی سرکار مشرق کا رُخ کرنے کی پالیسی کے تحت آسام کو ترجیح دیتی ہے اور یہ ریاست وکست بھارت کیلئے ایک انجن ثابت ہوگی۔ جناب مودی نے کہا کہ آسام کی ترقی میں آج ایک نئے باب کا اضافہ ہو رہا ہے اور یہ صرف آسام کی نہیں بلکہ پورے شمال مشرقی خطے کی ترقی کا جشن ہے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ لوک پریہ گوپی ناتھ Bardoloi بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر نئے ٹرمنل کا افتتاح ریاست کی ترقی کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔وزیر اعظم نے شہر میں BJP ہیڈکوارٹرس تک ایک روڈ شو کی قیادت بھی کی اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کی۔ جناب مودی کَل ایک کروز بحری جہاز میں سوار ہوکر برہمپتر دریا سے گذرتے ہوئے اپنے پروگرام پریکشا پے چرچا میں 25 اسکولی طلبا کے ساتھ گفتگو کریں گے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔