March 8, 2025 9:55 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے نَوساری میں لکھپتی دیدی سمیلن کے دوران ڈھائی لاکھ سے زیادہ خواتین کو 450 کروڑ روپے تقسیم کیے

وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کے ذریعے کئے گئے اہم اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی سرکار خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ آج خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر گجرات کے Navasari میں لکھ پتی دیدی سمیلن میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بھارت، خواتین کی قیادت میں ترقی کی جانب تیزی کے ساتھ گامزن ہے۔ سرکار ہر قدم پر خواتین کے وقار میں اضافہ کرنے اور ان کی خوشحالی پر کافی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے وضع کئے گئے نئے فوجداری قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے گذشتہ دہائی کے دوران، خواتین کی سکیورٹی میں اضافہ کرنے کیلئے حکومت کی حصولیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے لکھ پتی دیدی سمیلن کے دوران، پچیس ہزار سے زیادہ اپنی مدد آپ گروپوں سے تعلق رکھنے والی دو لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ خواتین کو مالی مدد کے طور پر 450 کروڑ روپئے بھی تقسیم کئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔