وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریلوے کاریڈور- MAHSR کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے گجرات کے شہر سورت میں Bullet ٹرین کے زیرِ تعمیر اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ وزیر اعظم آج صبح سورت ہوائی اڈے پر اُترے اور Antroli پہنچے، جہاں Bullet ٹرین اسٹیشن کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ جناب مودی نے متعلقہ حکام سے بات چیت کی اور تعمیری کام کا معائنہ کیا۔
ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریلوے کاریڈور، بھارت کے سب سے زیادہ امنگوں والے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں سے ایک ہے، جو تقریباً 508 کلومیٹر طویل ہے، جن میں سے 352 کلومیٹر کا حصہ گجرات اور دادر و نگر حویلی میں، جبکہ 156 کلومیٹر کا حصہ مہاراشٹر میں واقع ہے۔
یہ کاریڈور سابرمتی، احمد آباد، آنند، وڈودرا، بھروچ، سورت، بِلمورا، واپی، بوائیسر، ویرار، تھانے اور ممبئی جیسے بڑے شہروں کو آپس میں جوڑے گا، جو بھارت کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں یکسر تبدیلی لانے والا ایک قدم ہے۔
بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید انجینئرنگ تکنیکوں سے تیار کیے جارہے اِس پروجیکٹ کے 465 کلومیٹر (یعنی تقریباً 85 فیصد) حصے پر Viaducts تعمیر کیا جا رہا ہے، جس سے زمین کی کم سے کم کھدائی اور زیادہ سے زیادہ حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اب تک 326 کلومیٹر Viaducts کا کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ دریاؤں پر بنائے جانے والے 25 میں سے 17 پل بھی تیار ہوچکے ہیں۔
پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد Bullet ٹرین ممبئی اور احمد آباد شہروں کے درمیان سفر کا وقت کم کرکے تقریباً دو گھنٹے کر دے گی، جس سے ایک شہر سے دوسرے شہر میں سفر تیز، آسان اور زیادہ آرام دہ ہو جائے گا۔ یہ پروجیکٹ پورے کاریڈور میں کاروبار، سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے علاقائی ترقی کا بھی باعث بنے گا۔
سورت- بِلمورا سیکشن، جو تقریباً 47 کلومیٹر پر مشتمل ہے، تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جہاں سول ورک اور Track-Bed بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ سورت اسٹیشن کے ڈیزائن میں شہر کی عالمی شہرت یافتہ ہیرے کی صنعت کی خوبصورتی اور کام کا امتزاج نظر آتا ہے۔
مسافروں کی آسانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اِس اسٹیشن کو تیار کیا گیا ہے، جس میں کشادہ ویٹنگ لاؤنج، واش رومز اور خردہ دکانیں شامل ہیں۔ یہ اسٹیشن سورت میٹرو، سٹی بسوں اور بھارتی ریلوے کے نیٹ ورک کے ساتھ بھی آسانی سے منسلک ہوگا۔
بعد میں، جناب مودی نرمدا ضلعے کے قبائلی اکثریتی قصبے Dediapada جائیں گے، جہاں وہ قبائلی رہنما برسامنڈا کے یومِ پیدائش کی تقریب کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔ وہ 9 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
اجتماع سے خطاب سے قبل، وزیر اعظم دیو موگرا گاؤں کی Pandori ماتا مندر میں پوجا کریں گے، جو قبائلی برادری کی دیوی ہیں۔ یہ مندر Dediapada سے 23 کلومیٹر کے فاصلے پر Sagbara تعلقہ میں واقع ہے۔