March 3, 2025 2:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے جوناگڑھ میں جنگلی جانوروں کے قومی بورڈ کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج جنگلی جانوروں کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر جوناگڑھ ضلع کے Sasan Gir میں جنگلی جانوروں سے متعلق قومی بورڈ کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کی۔ ماحولیات کے وزیر بھوپندر یادو، مختلف ریاستوں کے ممبران، اس شعبے میں کام کررہے غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں، جنگلی جانوروں سے متعلق چیف وارڈن اور مختلف ریاستوں کے سکریٹریوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ جناب مودی نے ورچوئل وسیلے سے جوناگڑھ میں جنگلی جانوروں کیلئے قومی ریفرل سینٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور 2025 میں ایشیائی ببر شیروں کی آبادی سے متعلق سولہویں اعداد وشمار کو جاری کیا اور کوئمبٹور میں Human Wildlife کانفلیک مینجمنٹ SACON جاری کیا۔

سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیراعظم نے Gir جنگل میں تحفظ کی جامع کوششوں کی ستائش کی، جس کے سبب ایشیائی ببر شیروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکا۔ جناب مودی نے ایشیائی ببر شیروں کے رہنے کے مقام کے طور پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے قبائلی براداری اور خواتین کے رول کی بھی ستائش کی۔ میٹنگ سے پہلے وزیراعظم نے Gir نیشنل پارک میں جنگل سفاری کی اور Gir میں Sinh Sadanکیمپس میں پودا لگانے کی تقریب میں شرکت بھی کی۔جناب مودی نے جنگلی جانوروں کے تحفظ اور ان کے بندوبست سے متعلق فیلڈ اسٹاف کیلئے گشت کرنے والی بائیکوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے ایکو گائڈس، ٹریکرس اور فیلڈ اسٹاف سے بات چیت بھی کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔