وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اِس بات پر زور دیا کہ کسانوں، مویشی پالنے والوں اور چھوٹے پیمانے کے صنعتکاروں کے مفادات ملک کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انھوں نے اعادہ کیا کہ بھارت کسی بھی دبائو کے تحت ان گروپوں کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچنے کی اجازت نہیں دے گا۔ وزیر اعظم نے یہ بات آج احمدآباد کے Khodaldham گرائونڈ میں پانچ ہزار چار سو کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ حکومت، معاشرے کے ہر طبقے کیلئے ایک باوقار زندگی کو یقینی بنانے کیلئے عہد بند ہے۔ انھوں نے اجاگر کیا کہ شہری غریب کی زندگیوں کو بہتر بنانا اب بھی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔
جناب مودی نے واضح کیا کہ گجرات، ہیروں، ٹیکسٹائل، ادویہ، سیمی کنڈکٹر اور پیٹروکیمیکلز جیسے شعبوں میں رہنمائی کر رہا ہے۔ موجودہ صنعتیں توسیع پا رہی ہیں جبکہ نئی صنعتیں قائم کی جارہی ہیں۔ یہ سب ایک خودکفیل بھارت کے وژن کو مستحکم کرنے کیلئے اہم کاوشیں ہیں۔ جن پروجیکٹوں کا آج افتتاح کیا گیا اُن کا تعلق شہری ترقی، توانائی، سڑکیں اور ریلویز سے ہے۔ جناب مودی کَل احمدآباد کے Hansalpur میں ہائی برڈ بیٹری Electrodes کی مقامی پروڈکشن کا افتتاح کریں گے اور100 ملکوں کو بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز کریں گے۔