وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ کے شہر تیروننتھا پورم میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور نئی ٹرین خدمات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انھوں نے پی ایم سواندھی کریڈٹ کارڈ کا آغاز کیا اور ایک لاکھ مستفیدین کو پی ایم سواندھی قرضے تقسیم کئے۔ جناب مودی نے چار نئی ٹرین خدمات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اِن میں تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔ تیروننتھا پورم میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ NDA سرکار کنکٹی ویٹی، سائنس اور اختراع نیز صحت دیکھ بھال کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورا ملک وکست بھارت کے مقصد کے تئیں جاں فشانی سے کام کر رہا ہے نیز یہ کہ شہر اِس امر میں ایک بڑا رول ادا کرتے ہیں۔
Site Admin | January 23, 2026 9:57 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور نئی ٹرین خدمات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا