وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ WAVES چوٹی کانفرنس نے ایک عالمی پلیٹ فارم پر بھارت کی تخلیقی قوت کو اجاگر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج بھارت فلم پروڈکشن، ڈیجیٹل مواد، گیمنگ، فیشن، میوزک اور لائیو کنسرٹس کیلئے ایک عالمی مرکز کے طور پر اُبھر رہا ہے۔ انھوں نے یہ بات ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں عالمی آڈیو ویژوئل اور انٹرٹینمنٹ چوٹی کانفرنس، WAVES 2025 کا افتتاح کرنے کے بعد کہی۔ انھوں نے واضح کیا کہ اینی میشن کی عالمی مارکیٹ میں بہت زیادہ امکانات ہیں جس کی اِس وقت قدر430 ارب امریکی ڈالر کی ہے اور اِس کے آئندہ دہائی میں دوگنا ہونے کی امید ہے۔
جناب مودی نے وسیع تر بین الاقوامی رسائی کیلئے اِس توسیع سے استفادہ کرنے کیلئے متعلقہ فریقین پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ WAVES عالمی توجہ کو راغب کر رہی ہے کیونکہ 100 سے زیادہ ممالک سے کلاکار، تخلیق کار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ایک ہی چھت کے نیچے یکجا ہوئے ہیں۔ انھوں نے یہ کہتے ہوئے WAVES بازار پہل کی ستائش کی کہ یہ تخلیق کاروں اور جدت کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ WAVES صرف ایک مخفف ہی نہیں ہے بلکہ ثقافت، تخلیق کاری اور عالمی کنکٹی ویٹی کی نمائندگی کرنے کی ایک لہر ہے۔جناب مودی نے کہا کہ بھارتی فلمیں اب دنیا کے ہر کونے تک پہنچ رہی ہیں اور آج بھارتی فلمیں 100 سے زیادہ ممالک میں ریلیز کی جاتی ہیں۔جناب مودی نے مزید کہا کہ ’’بھارت میں بنانے اور دنیا کیلئے بنانے‘‘ کا یہ ہی درست وقت ہے۔ انھوں نے سرمایہ کاروں سے صرف پلیٹ فارمز میں ہی نہیں بلکہ لوگوں میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔
Site Admin | May 1, 2025 9:57 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ WAVES چوٹی کانفرنس نے ایک عالمی پلیٹ فارم پر بھارت کی تخلیقی قوت کو اجاگر کیا ہے