وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یووا شَکتی، اختراعی خیالات، توانائی اور مضبوط عزم کے ساتھ ملک کی تعمیر کی قیادت کررہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے عظیم روحانی رہنما سوامی وویکانند کی جینتی پر منائے جارہے نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر نئی دلّی میں منعقد وکست بھارت یَنگ لیڈرس ڈائیلاگ 2026 کے اختتامی اجلاس کے دوران یہ بات کہی۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ جب ملک سال 2047 میں اپنے 100 سال مکمل کرے گا، تب یہ آج کے نوجوانوں کیلئے بے حد اہم وقت ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے اِسے سنہری موقع قرار دیا۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ Young لیڈرس ڈائیلاگ ایک تاریخی اور منفرد پہل ہے، جو مختصر عرصے میں ایک بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس پلیٹ فارم نے نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں براہ راست شامل ہونے کا موقع دیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ ڈائیلاگ اپنے آپ میں ایک Think Tank بن گیا ہے، جہاں بھارت کے GenZ اپنی تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے نمائش کا بھی دورہ کیا اور Young Leaders کی اختراعات اور اُن کے خیالات کو جاننے کیلئے اُن سے بات چیت کی۔ 9 سے 12 جنوری کے دوران منعقد ہوئے، وِکست بھارت Young لیڈرس ڈائیلاگ 2026 میں ملک بھر سے مختلف سطح پر 50 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے حصہ لیا۔
Site Admin | January 12, 2026 9:44 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یووا شَکتی، اپنے اختراعی خیالات کے ساتھ ملک کی تعمیر کی قیادت کررہی ہے۔ نئی دلّی میں منعقد وِکست بھارت Young لیڈرس ڈائیلاگ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے یہ بات کہی